in

برازیل: ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ کروناکیسز رپورٹ

برازیل: ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ کروناکیسز رپورٹ

برازیل میں پہلی بار ایک دن کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ نئے کرونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، امریکا میں 67 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 لاکھ 46 ہزار مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 639 مریض انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں اچانک اتنے زیادہ کیسز اور اموات کی وجہ بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرس پی ون میوٹیشن بنا ہے، برازیل میں کرونا وائرس کے سبب اب تک 3 لاکھ 3 ہزار انسان موت کے مُنہ میں جا چُکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 ہزار 443 نئے کرونا مریضوں کا انکشاف ہوا ہے، ملک میں 1558 اموات بھی رپورٹ ہوئیں، اب تک ہونیوالی 5 لاکھ 46 ہزار اموات اور 30 ملین انفیکشنز کے ساتھ امریکا وبائی بیماری سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔

جرمنی میں کرونا وائرس سے 21 ہزار 573 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے، جو گزشتہ جمعہ کی نسبت 4 ہزار زیادہ ہیں، سات روزہ اعداد وشمار کے مطابق یومیہ اضافہ ایک ہزار 109 ریکارڈ کیا گیا۔

برلن حکومت نے بذریعہ ہوائی جہاز جرمنی پہنچنے والے تمام مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا ہے، اب تک صرف ریڈ زون سے آنے والے مسافروں کو جرمنی میں ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا پڑتی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مصر: دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 32افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مصر: دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 32افراد جاں بحق، متعدد زخمی

آزاد کشمیر:دلہن کی ہیلی کاپٹر میں رخصتی

آزاد کشمیر:دلہن کی ہیلی کاپٹر میں رخصتی