in

امريکی فوج يکم مئِی کے بعد بھی افغانستان ميں رہے گی،جُوبائیڈن

امريکی فوج يکم مئِی کے بعد بھی افغانستان ميں رہے گی،جُوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سےامریکی فوجیوں کی فوری واپسی کا امکان مسترد کردیا ہے۔

جمعرات کی رات واشنگٹن میں امريکی صدرجوبائيڈن نے پريس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ معاہدےکےمطابق امريکی فوج کاافغانستان سےيکم مئی تک انخلاممکن نہيں اورامريکی فوج يکم مئِی کے بعد بھی افغانستان ميں رہے گی۔

صدرجوبائيڈن نےکہا کہ امريکی فوج کا افغانستان ميں طويل عرصےتک قيام نہيں ہوگا اورامريکی فوج آئندہ برس افغانستان ميں نہيں ہوگی۔

امريکی صدرنے مستقبل کےبارے میں بتایا کہ سال 2024کے صدارتی انتخابات میں بھی نائب صدرکاملاہيرس کےساتھ مل کرحصہ لیں گے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ٹرمپ دورميں شروع کيےگئےپروگراموں کو ختم کردياہے۔ اگلے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ کےاليکشن لڑنے کامعلوم نہيں تاہم ريپبلکن پارٹی کواس بارےمیں سوچناہوگا۔

ویڈیو: امریکی صدر بائیڈن جہاز کی سیڑھیوں پر گرگئے

کرونا ویکسین سے متعلق انھوں نے بتایا کہ وہ مسائل حل کرنے آئے ہیں اور تفریق کرنے نہیں۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ اپنے دور صدارت کے پہلے 100 روز میں ویکسین کی 20 کروڑ ڈوز کا انتظام کرلیا جائےگا۔

انھوں نے شمالی کوریا کو بھی خبردار کیا کہ کسی مزید فوجی جارحیت کی صورت میں امریکا خاطر خواہ اقدامات کرسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین انتقال کرگئیں

معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین انتقال کرگئیں

پھول نہیں کیش، گھریا گاڑی بھیجیں

پھول نہیں کیش، گھریا گاڑی بھیجیں