in

خاتون روبوٹ کی پینٹنگ 6لاکھ 88ہزار ڈالر میں نیلام

خاتون روبوٹ کی پینٹنگ 6لاکھ 88ہزار ڈالر میں نیلام

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون روبوٹ صوفیہ کی اپنی ہی چہرے کی بنائی پینٹنگ کو نیلامی کےلیے پیش کیاگیا ہے جبکہ صوفیہ کی تصاویر کی تیاری میں انسانی مصور نے بھی مدد کی ہے۔

بھارت کاپہلی روبوٹ خاتون کو خلائی سفرپر بھیجنے کامنصوبہ

ہانگ کانگ کی ہینسن روبوٹکس ہیومونائڈ کمپنی نے اس ڈیجیٹل مصوری کو نان فنجیبل ٹوکن ( این ایف ٹی) کا نام دیا ہے۔ جو ایک خفیہ کردہ ڈیجیٹل دستخط ہے جس نے حالیہ مہینوں میں آرٹ مارکیٹ میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

یاد رہے کہ روبوٹ صوفیہ 2016 میں منظر عام پر آئی تھی جب اس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے امید ہے لوگ انسانوں کی مدد سے تیار کردہ میرے کام کو سراہیں گے اور میں مزید طریقوں سے اس کام میں شریک رہوں گی۔

اس سے قبل سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے کسی روبوٹ کو اپنی شہریت دی۔

واضح رہے کہ روبوٹ صوفیہ نے اطالوی مصور اینڈریا بوناسیٹو کے تعاون سے کئی تصاویر بنائی ہیں جن میں ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کا پورٹریٹ بھی شامل ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دھوراجی میں کتوں نے 2 بچوں کو کاٹ لیا

دھوراجی میں کتوں نے 2 بچوں کو کاٹ لیا

اقراء عزیز  نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

اقراء عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی