in

ٹیسلا کمپنی کا بِٹ کوائن میں گاڑیاں بیچنے کا اعلان

ٹیسلا کمپنی کا بِٹ کوائن میں گاڑیاں بیچنے کا اعلان

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہمارے گاہک بِٹ کوائن کے ذریعے گاڑیاں خرید سکتے ہیں تاہم یہ سہولت امریکا میں رہنے والے افراد کیلئے ہے جبکہ دیگر ممالک کے افراد رواں سال کے آخر تک اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بِٹ کوائن سے خریداری کی صورت میں ادا کی جانے والی رقم بِٹ کوائن کی صورت میں ہی کمپنی کے پاس رہے گی اور اس کے عوض دیگر کرنسی نہیں لی جائے گی۔

ٹیسلاکا بٹ کوائن کے ذریعے گاڑیوں کی قیمت وصول کرنیکامنصوبہ

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت متواتر اوپر نیچے ہورہی ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ گاڑی کی قیمت بھی روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوسکتی ہے۔

ٹیسلا کمپنی بھارت پہنچ گئی، مستقبل کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ ایلن مسک کے ٹویٹ کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں اچانک 4 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس سے دوسری کرنسیوں میں کاروبار کرنے والے سرمایہ کاروں کو بے حد نقصان بھی ہوا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیسلا نے (1.5بلین ڈالرز) یعنی ڈیڑھ ارب ڈالرز کی بٹ کوائن کی خریداری کی تھی جس کے بعد کوائن کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ عامر خان بھی کرونا وائرس کا شکار

بالی ووڈ عامر خان بھی کرونا وائرس کا شکار

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں اضافہ کردیا

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں اضافہ کردیا