in

اسلحہ کی خريد و فروخت،قانون سازی کے لئے تيار ہيں،بائیڈن

اسلحہ کی خريد و فروخت،قانون سازی کے لئے تيار ہيں،بائیڈن

امريکا ميں جو بائیڈن حکومت ملک میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے ليے فعال ہوگئی ہے۔

منگل کی رات واشنگٹن ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے امريکی صدرجوبائيڈن نے اسلحےکي خريدوفروخت پر ايگزيکٹو آرڈر جاری کرنے کاعنديہ دے ديا۔

انھوں نے کہا کہ کولوراڈو جيسے واقعات کی روک تھام کيلئےکچھ کرنے کی ضرورت ہے اورجو کچھ اختيار ميں ہے وہ لازمی کريں گے۔يہ سياسی نہيں بلکہ قومی معاملہ ہے۔

امریکی صدر نےزور دے کر کہا کہ اسلحہ کی خريد وفروخت سےمتعلق قانون سازی کيلئےتيارہيں۔قوانين ميں تراميم کے ليے ہاؤس کو جلد بل بھجوائيں گے۔ صدر جوُبائيڈن کا مزيد کہنا تھا کہ مجرمانہ پس منظررکھنےوالوں پراسلحہ خريدنے پرپابندی ہوگی۔

ایک روز قبل امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کے بازار میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے حملے کو یوٹیوب پر لائیو بھی نشر کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئس لینڈ: کئی برس بعد آتش فشاں پہاڑ  پھٹ گیا

آئس لینڈ: کئی برس بعد آتش فشاں پہاڑ پھٹ گیا

سوئز کنال میں مال بردار بحری جہاز پھنس گیا

سوئز کنال میں مال بردار بحری جہاز پھنس گیا