in

سوئز کنال میں مال بردار بحری جہاز پھنس گیا

سوئز کنال میں مال بردار بحری جہاز پھنس گیا

سی این این کی رپورٹ کے مطابق مصری حکومت کا کہنا ہے کہ ایور گیون نامی جہاز قابو میں نہ رہا اور اس کی سمت مُڑ جانے سے پوری کنال کو بلاک کردیا۔ امدادی ٹگ بوٹس کی مدد سے اس جہاز کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم جہاز مزید کئی روز اسی مقام پر پھنسے رہنے کے امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایور گیون‘ نامی بحری جہاز کا شمار دنیا کے سب سے بڑے مال بردار جہازوں میں ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 400 میٹر ہے جبکہ چوڑائی تقریباً 60 میٹر ہے۔

واقعہ نہر سوئز میں واقع بندرگاہ کے شمال میں پیش آیا جب ایور گیون جہاز نہر سوئز سے گزرتے ہوئے بحیرہ روم کی جانب گامزن تھا جب جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7.40 پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنے توازن اور سمت برقرار نہ رکھ سکا۔

دوسری جانب جہاز چلانے والی کمپنی ایور گرین مرین کارپس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہوا کے باعث جہاز پھنس گیا۔ ’ ایور گوین‘ جہاز چین سے نیدرلینڈز کے شہر راٹرڈیم جارہا تھا۔

واضح رہے کہ نہر سوئز یا (سوئز کنال) بحیرہ احمر کو بحیرہ روم سے ملاتی ہے اور وہ بحری جہازوں کو ایشیا کو یورپ سے ملانے کا سب سے تیز سمندری راستہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلحہ کی خريد و فروخت،قانون سازی کے لئے تيار ہيں،بائیڈن

اسلحہ کی خريد و فروخت،قانون سازی کے لئے تيار ہيں،بائیڈن

ٹیم منجمنٹ نے کوئی خصوصی ٹارگٹ نہيں دیا، شرجیل

ٹیم منجمنٹ نے کوئی خصوصی ٹارگٹ نہيں دیا، شرجیل