in

آئی فون12: چارجر نہ دینےپر 2ملین ڈالرز جرمانہ

آئی فون12: چارجر نہ دینےپر 2ملین ڈالرز جرمانہ

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں صارفین کے حقوق کی ‏ایجنسی نے عوامی شکایات پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل کو 2 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی فون 12 متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے دسمبر 2020میں ایجنسی کو ‏شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ صارفین نے شکایات میں کہا کہ انہیں بغیر چارجر اور ‏ایئرپورڈ کے موبائل فروخت کیے گئے ہیں۔

کیا آئی فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟

ایجنسی نے شکایات کے ازالے کےلیے ایپل کو ہدایت کی کہ چارجر اور چارجنگ کیبلز فراہم کی ‏جائیں لیکن امریکی کمپنی نے فیصلے کو مسترد کردیا۔

ایپل نے ردعمل میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کےلیے کاربن سے پاک فضا کی کوششوں ‏کو برقرار رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

کیا آئی فون منی کی پروڈکشن بند ہوجائے گی؟

ایجنسی نے بیان پر کہا کہ ایپل کو اپنا دعویٰ ثابت کرنا ہوگا کہ چارجر اور آئی پیڈ نکالنے سے ‏کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے۔امریکی کمپنی کے پاس جرمانے کو چیلنج کرنے کا آپشن موجود ہے تاہم اس نے فیصلے کے خلاف ‏کوئی درخواست دائر نہیں کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب

ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب

تین روسی پائلیٹ لڑاکا طیارے سے گر کر ہلاک

تین روسی پائلیٹ لڑاکا طیارے سے گر کر ہلاک