in

بھارتی فوج نے4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

غاصب بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمير ميں 4 نوجوانوں کو جعلی مقابلے ميں شہيد کرديا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جبکہ جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں۔

قابض افواج کی جانب سے علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے جبکہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو بند کردیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہوش حیات کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

مہوش حیات کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسپتالوں پر کنٹرول کا وفاقی فیصلہ غیرقانونی ہے،سندھ حکومت

اسپتالوں پر کنٹرول کا وفاقی فیصلہ غیرقانونی ہے،سندھ حکومت