in

جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

جاپان کے شمالی علاقوں میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ زلزلے کا مرکز میاگی میں بحر الکاہل میں 60 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد ہفتہ کو سونامی سے متعلق ایک انتباہی اعلان جاری کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان کے علاقے میاگی میں بحرالکاہل کے پانیوں میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شام محسوس کئے گئے، زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اس علاقے میں قائم جوہری پلانٹ کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

یوٹیوب پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں زلزلے کے وقت مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز میں شدت اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں آنیوالے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی۔

چند روز قبل جاپان میں 2011ء میں فوکو شیما کی بہت بڑی تباہی کا سبب بننے والی سونامی کی ناگہانی آفت کے 10 سال مکمل ہونے پر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

 مارچ 2011ء میں 9.0 کی شدت کے زلزلے نے فوکوشیما کی تباہی سمیت متعدد گاؤں اور شہروں کو ویران کردیا تھا، علاقے میں وسیع پیمانے پر تابکاری پھیلنے کے سبب لاکھوں مقامی باشندوں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ 

کیا روزے میں کرونا ویکسین لگوانا جائز ہے؟

کیا روزے میں کرونا ویکسین لگوانا جائز ہے؟