in

جشن نوروزکادنیا بھرمیں آغاز،گوگل کاڈوڈل بھی خوشیاں منانےلگا

جشن نوروزکادنیا بھرمیں آغاز،گوگل کاڈوڈل بھی خوشیاں منانےلگا

ایران میں اس روز کو عید کو ملی تہوار اور زمین کا سورج کے گرد چکر مکمل ہونے پر بہار کے آغاز کے طور پر منایا جاتا ہے اور عید سمجھا جاتا ہے۔

آج کل جس تہوار کو نوروز کے نام سے منایا جاتا ہے اس کا آغاز ایرانی قدیم مذہب سے تعلق رکھتا ہے، تاہم کچھ افراد اس کو بہار کے آغاز میں ملی کے طور پر مناتے ہیں اور مذہبی عید نہیں سمجھتے ہیں۔

نو روز فارسی زبان کے 2 الفاظ نو اور روز سے نکلا ہے، جس کا مطلب نئے دن سے لیا جاتا ہے۔ یعنی سال کا نیا دن۔ یہ تہوار ماہ بہار کے پہلے دن کی نشاندہی کرتا ہے۔ روایت کے مطابق اس روز کی تقریبات کا آغاز مارچ سے شروع ہوتا ہے۔

جشن نو روز بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس دن کو وہ ایک مقدس دن کے طور پر مناتے ہیں اور روز بھی رکھتے ہیں۔ جب کہ خصوصی عبادات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بھی سال 2010 میں 21 مارچ کو بین الاقوامی جشن نو روز کے طور پر منایا جاتا ہے۔ نو روز کا اہتمام ترکی، ایران ، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، افغانستان اور چین میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے، جس کیلئے 13 روزہ تعطیلات ہوتی ہیں۔ حکومتی دفاتر پانچ دن کیلئے بند رہتے ہیں اور لوگ دو ہفتے تک سیر اور تفریح کرتے ہیں۔

اس جشن میں سات کھانوں کی میز کی بھی روایت موجود ہے، جنہیں مختلف چیزوں سے تشبہہ دی جاتی ہے۔ اس میز پر سات ایسے کھانے سجائے جاتے ہے جن کے نام حرف ’س‘ سے شروع ہوتے ہیں۔

یہ میز عام طور پر ہاتھ سے بنُے کپڑے سے ڈھانکی جاتی ہے جسے ’ترماہ‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے اوپر دعاؤں کی کتاب رکھی ہوتی ہے جسے ’کلام اللہ‘ کہتے ہیں اور اس کے علاوہ زندگی کے عکس کی علامت کے طور پہ ایک آئینہ بھی رکھا جاتا ہے۔ ان چیزوں کے ساتھ ساتھ موم بتیاں، کنبہ کے ہر فرد کے نام کا ایک رنگا ہوا انڈا، آنے والے سال میں خوشحالی کی علامت کے طور پر روایتی مٹھائیاں اور روٹی بھی سجائی جاتی ہیں۔

افغان طالبان کے دور میں اس تہوار کو غیر اسلامی قرار دے کر ممنوع قرار دیا تھا، تاہم طالبان دور حکومت کے خاتمے کے بعد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

تہوار کی مناسب سے گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل جنش نو روز کے رنگ میں رنگ دیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ اروشی روٹیلا چار ہزار بھارتی روپے کی پانی کی بوتل پیتی ہیں اس کی کیا خاصیت ہے؟ جانئے

اداکارہ اروشی روٹیلا چار ہزار بھارتی روپے کی پانی کی بوتل پیتی ہیں اس کی کیا خاصیت ہے؟ جانئے

بیرون ملک موجودثمینہ احمد کیلئے منظر صہبائی کاخاص پیغام

بیرون ملک موجودثمینہ احمد کیلئے منظر صہبائی کاخاص پیغام