in

سعودی وزارت صحت نے حاجیوں کیلئے ضوابط جاری کردیئے

سعودی وزارت صحت نے حاجیوں کیلئے ضوابط جاری کردیئے

سعودی عرب نے حاجیوں کیلئے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دیدی۔ وزارت صحت نے حج 2021ء کیلئے ضوابط جاری کردیئے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے حج کیلئے جاری کئے گئے ضوابط کے مطابق اس سال صرف وہی لوگ حج کر پائيں گے جنہوں نے کرونا ويکسين لگوائی ہوگی۔

ضوابط کے مطابق عازمين حج کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبليو ايچ او) کی منظور شدہ ویکسین لگوانے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، ساتھ ہی عازمین کو کم از کم 2 ہفتے قبل کرونا ویکسین کا کورس مکمل کرنا لازمی ہوگا۔

سعودی حکومت کے مطابق رواں سال حج کی نیت سے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کو 72 گھنٹے قرنطینہ کیا جائے گا جبکہ زيادہ سے زيادہ 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں 60 فیصد مقامی لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020ء میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث حج کیلئے صرف ایک ہزار افراد کو اجازت دی تھی، جن میں سعودی عرب میں مقیم مقامی و غیر مقامی افراد شامل تھے۔

دوسری جانب سعودی شاہ سلمان نے 12 مارچ کو وزیر حج و عمرہ محمد صالح بینتین کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اور ان کی جگہ عصام بن سعید کو قائم مقام وزیر مقرر کردیا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرونا ایس او پیز میں حج مہنگا ہوگا، کوشش کريںگے کہ کم سے کم اخراجات آئيں، عازمین کو ویکسین استعمال کرائی جائیگی، اگر ويکسين کی شرط ہوئی تو حکومت فراہم کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک ہندو ہوں لیکن عیسائیت اور اسلام سےواقف ہوں، پریانکا

ایک ہندو ہوں لیکن عیسائیت اور اسلام سےواقف ہوں، پریانکا

این اے75ڈسکہ: دوبارہ الیکشن کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد

این اے75ڈسکہ: دوبارہ الیکشن کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد