in

سومناتھ مندر کےقریب غزنوی کی تعریف، مسلمان یوٹیوبر گرفتار

سومناتھ مندر کےقریب غزنوی کی تعریف، مسلمان یوٹیوبر گرفتار

بھارتی نیوز 24آن لائن کے مطابق ارشاد رشید نے 2019میں سومناتھ مندر کے قریب ایک ویڈیو بنائی تھی جو اب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے محمود غزنوی کی تعریف میں کلمات کہے تھے جس کے بعد پولیس کی جانب سے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم گرفتاری کے بعد ارشاد نے معافی مانگ لی۔

انہوں نے ویڈیو میں سمندر کے کنارے کھڑے ہوکر اور سومناتھ مندر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج غزنوی کو چور ڈاکو کہا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔ اسلام کی تاریخ میں محمود غزنوی کا نام فخر سے لیا جائے گا۔ یہ وہ مندر ہے جس کو محمود غزنوی اور محمد قاسم نے فتح کیا۔

اذان سےنیند خراب ہوتی ہے، پابندی کی درخواست دائر

محمد بن قاسم نے اپنی فوج کے ساتھ خطوں کو عبور کیا اور ہندوستان کو فتح کیا۔ یہ وہ سمندر ہے جو پاکستان کو ہندوستان کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ارشاد نے یہ ویڈیو گجرات کے تاریخی سومناتھ مندر سے ڈیڑھ کلومیٹر دور بنائی تھی۔

ویڈیو کو دیکھ کر سومناتھ ٹرسٹ کے منیجر وجے سنگھ چوڑا نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ارشاد کو پانی پت سے گرفتار کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریگل چوک پر پارسی کمپاؤنڈ کیوں مسمار کیا جارہا ہے؟

ریگل چوک پر پارسی کمپاؤنڈ کیوں مسمار کیا جارہا ہے؟

اویغورمسلمانوں کا حراستی مراکز بند کروانے کیلئے امریکا کو خط

اویغورمسلمانوں کا حراستی مراکز بند کروانے کیلئے امریکا کو خط