in

امریکانےیکم مئی سےافغانستان سےفوجیں نکالنےسےانکارکردیا

امریکانےیکم مئی سےافغانستان سےفوجیں نکالنےسےانکارکردیا

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ افغانستان سے امریکی قیدیوں کا انخلا یکم مئی تک ممکن لیکن بہت مشکل ہوگا، ایسا ہوسکتا ہے لیکن یہ بہت مشکل ہے، انخلا کے وقت سے متعلق فیصلے پر کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ سابق صدر نے اس پر بہت زیادہ ٹھوس انداز میں بات چیت نہیں کی، اقتدار کی ہموار منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے اس مسئلے پر کام کرنے میں وقت لگا۔ افغانستان سے متعلق اس مسئلے پر ہم اب بات چیت کر رہے ہیں۔

دوسری طرف امریکی صدر جوزف بائیڈن کے بیان پر افغان طالبان کے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ یکم مئی تک فوج نکالیں، ورنہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دوحہ معاہدے کے مطابق یکم مئی تک افغانستان پر قبضہ ختم کرے، فوج نہیں نکالی تو تمام نتائج کا ذمہ دار امریکا خود ہوگا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر اور طالبان کی جانب سے بیان اور رد عمل کے بعد افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے افغان طالبان پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ افغان صوبے قندھار میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی فوج نے حملے کیے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ قندھار میں 48 گھنٹوں میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔

قبل ازیں ایسوسی ایٹڈ پریس’ کو دیئے گئے انٹرویو میں مسعود اندرابی کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے امریکی اشتراک سے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو اب تک قابو میں کر رکھا ہے جن میں دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ سے منسلک گروہ بھی شامل ہیں۔

مسعود اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی افواج کے جلد بازی میں انخلا سے یقینی طور پر دہشت گردوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

افغان وزیر داخلہ مسعود اندرابی

افغان وزیر داخلہ کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب امریکا، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں طالبان کے ساتھ گزشتہ برس کیے گئے معاہدے پر نظرِ ثانی کر رہا ہے جس کے مطابق امریکا، افغانستان میں تعینات اپنی 2500 فوجی اہلکاروں کا رواں سال یکم مئی تک انخلا کا پابند تھا۔

مذکورہ معاہدے کے مطابق بدلے میں طالبان بھی القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں سے تعلقات ختم کرنے کے پابند تھے۔ امریکی حکام کا اس بارے میں تفصیلات بتائے بغیر کہنا تھا کہ اس ضمن میں کچھ پش رفت ضرور ہوئی ہے تاہم ان کے بقول مزید پیش رفت ہونا باقی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کو کہوں گی کہ گھبرانا ہے، اداکارہ متیرا

عمران خان کو کہوں گی کہ گھبرانا ہے، اداکارہ متیرا

اہم خبر:مريم نوازنےدھماکاخیزٹوئیٹ کردی،کئی سوالات کرڈالے

اہم خبر:مريم نوازنےدھماکاخیزٹوئیٹ کردی،کئی سوالات کرڈالے