in

کروناوائرس: متحدہ عرب امارات کارمضان کیلئے سخت ایس اوپیز کااعلان

کروناوائرس: متحدہ عرب امارات کارمضان کیلئے سخت ایس اوپیز کااعلان

متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کیلئے کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کا اعلان کردیا۔ جس کے تحت افطار پارٹیوں اور کھانے کی تقسیم پر پابندی ہوگی، عشاء و تراویح کیلئے صرف 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔

میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ماہِ رمضان کیلئے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت فیملی اجتماعات اور ایک دوسرے کے ساتھ کھانے کے تبادلے پر پابندی ہوگی۔

یو اے ای کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ عوامی صحت اور معاشرے کے تحفظ کیلئے رمضان کے دوران افطار پارٹیوں، تفریحات، کھانے کی تقسیم اور ایک دوسرے کے درمیان کھانے کے تبادلے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ صرف ایک گھر میں رہنے والے افراد ہی ایک دوسرے سے کھانے کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق تراویح کیلئے بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں، عشاء و تراویح کی نماز کیلئے زیادہ سے زیادہ 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا جبکہ نماز کے فوری بعد مساجد بند کردی جائیں گی، اس کے علاوہ خواتین کے نمازوں کے مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ رمضان کے دوران اجتماعی افطار، مساجد کے سامنے کھانے اور دیگر عوامی مقامات پر کھانا کھلانے پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ ریسٹورانٹس بھی کھانا تقسیم نہیں کریں گے۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف مزدوروں کی مدد کیلئے کھانے کی تقسیم کی جاسکتی ہے اور رمضان میں جو لوگ مزدوروں کی مدد کیلئے کھانا تقسیم کرنا چاہتے ہیں، انہیں اس کیلئے کمپنی کی مینجمنٹ سے رابطہ کرنا ہوگا، ریسٹورانٹس پیکٹوں میں کھانا تقسیم کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا پاکستانی طالبان ایک بار پھر متحرک ہورہے ہیں؟

کیا پاکستانی طالبان ایک بار پھر متحرک ہورہے ہیں؟

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں کمی