in

امریکا: مساج پارلروں پر فائرنگ، خواتین سمیت 8افراد ہلاک

امریکا: مساج پارلروں پر فائرنگ، خواتین سمیت 8افراد ہلاک

امریکی شہر اٹلانٹا اور مضافات میں 3 مساج پارلروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل ہیں، حکام نے فائرنگ کے الزام میں 21 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور مضافات میں منگل کی شام کو کئے گئے حملوں سے متعلق کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا پہلا واقعہ اٹلانٹا کے مضافاتی علاقے اکورتھ کے ایک مال میں مساج پارلر میں شام 5 بجے پیش آیا، جہاں 5 افراد کو گولیاں ماری گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید دو کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شام 5 بج کر 50 منٹ پر بک ہیڈ کے علاقے میں پولیس کو مساج پارلر میں ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی، اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں 3 خواتین کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کو ایک اور مساج سینٹر میں فائرنگ کی اطلاع بھی ملی جہاں پہنچ کر اہلکاروں نے ایک خاتون کو مردہ حالت میں پایا، جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

اٹلانٹا کے پولیس چیف روڈنی برائنٹ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ممکنہ طور پر ایشیاء سے ہوسکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات کی ایک ویڈیو سامنے آنے پر ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی ایم متحد ہے، اختلاف رائے ہوتارہتاہے، فضل الرحمان

پی ڈی ایم متحد ہے، اختلاف رائے ہوتارہتاہے، فضل الرحمان

کرونا وائرس: حکومت نے نعرہ تبدیل کردیا

کرونا وائرس: حکومت نے نعرہ تبدیل کردیا