in

بھارت: پانی پینے کےجرم میں 14سالہ مسلمان لڑکے پر تشدد

بھارت: پانی پینے کےجرم میں 14سالہ مسلمان لڑکے پر تشدد

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسندوں نے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتے وقت اُس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں انتہا پسندوں کے اِس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اترپردیش پولیس نے ضلع غازی آباد سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم واقعے کی ویڈیو پر وائرل ہوچکی ہے جس میں ایک شرینگی نندن یادیو نامی انتہاپسند ہندو کو ایک آصف نامی مسلمان لڑکے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں شرینگی نے اس نوجوان مسلمان لڑکے کا ہاتھ پکڑا ویڈیو بنائی جس میں نوجوان آصف انتہا پسند ہندو شخص کے سوالات کے جواب دے رہا تھا، جو اس کے نام اور اس کے والد کے نام سے متعلق تھے۔

ویڈیو میں انتہا پسند شرینگی مسلمان لڑکے سے یہ پوچھا کہ ’وہ مندر کیوں آیا؟ جس پر بچے نے جواب دیا کہ وہ یہاں سے پانی پینے آیا تھا‘۔ جس کے بعد یہ انتہا پسند ہندو شخص اسے بےدردی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-in-Brief-Urdu

ٹنڈوالہیار میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

سونے کی قیمت میں اضافہ گزشتہ چھ روز میں قیمت کتنی بڑھ گئی ؟

سونے کی قیمت میں اضافہ گزشتہ چھ روز میں قیمت کتنی بڑھ گئی ؟