in

جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کو 27ملین ڈالرز ادا کرنےکا فیصلہ

جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کو 27ملین ڈالرز ادا کرنےکا فیصلہ

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ کو انتطامیہ 27ملین ڈالرز دے گی۔ جارج کے اہلخانہ نے انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ کیا تھا۔

امریکی سیاہ فام جارج فلوئیڈ کون تھا

جارج فلائیڈ کی فیملی کے وکیل نے کہا کہ یہ کسی بھی سیاہ فارم شہری کی زندگی کے لیے اب تک کا سب سے بڑا مقدمہ ہے جس میں قبل از سماعت اتنی بڑی رقم ادا کی جارہی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سیاہ فارم کی زندگی کی بھی کوئی اہمیت ہے۔

جارج فلائیڈ کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

ہیوسٹن: جارج فلائیڈ کی آخری رسومات،لوگوں نے آخری دیدار کیا

دوسری جانب اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا تھا جسے مظاہرین نے توڑ دیا۔

جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے متعلق وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک پولیس اہلکار نے ہلاک ہونے والے سیاہ فام شخص کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھے ہوئے تھا جس سے جارج کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیب کا مقصد سیاسی کھیل کھیلنا ہے، شاہد خاقان

نیب کا مقصد سیاسی کھیل کھیلنا ہے، شاہد خاقان

جانس اینڈ جانسن ویکسین استعمال کرنےکی اجازت مل گئی

جانس اینڈ جانسن ویکسین استعمال کرنےکی اجازت مل گئی