in

سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنیکا اعلان

سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنیکا اعلان

سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا۔ کرونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث فضائی رابطے منقطع کئے گئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے معطل بین الاقوامی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی۔

سعودی حکومت نے اس سے قبل جنوری اور پھر 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا تاہم اب سول ایوی ایشن کے سرکلر میں تاریخ مزید بڑھادی گئی ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں مقامی ایئرپورٹس کو سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اب بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے پرواز بحال ہوں گی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں کرونا وائرس کی صورتحال اب بھی خراب ہے وہاں کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کیا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وباء کی وجہ سے بند لوکل فضائی آپریشن تیزی سے بحال کیا گیا ہے اور ملک بھر میں مقامی سطح پر ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دوسری جانب عالمی تنظیم سیاحت نے ماہانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 3 ملکوں میں سے ایک نے عالمی سیاحت کیلئے اپنے دروازے بند کردیئے ہیں۔ سیاحوں کیلئے 69 ممالک بند ہیں جن میں سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے 3 ممالک بھی شامل ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مملکت بھر میں ویکسین لگانے کیلئے 500 سے زیادہ مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ ویکسین کی ہر شہری اور مکین کیلئے دستیابی یقینی بنائی جاسکے، ان مراکز میں تمام اہل افراد کو حکومت کی جانب سے مفت ویکسین لگائی جارہی ہے، اب تک 17 لاکھ افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکار منوج باجپائی بھی کرونا وائرس کا شکار

اداکار منوج باجپائی بھی کرونا وائرس کا شکار

بالی ووڈ اداکار بھی دنانیر کے دیوانے ہوگئے

بالی ووڈ اداکار بھی دنانیر کے دیوانے ہوگئے