in

دنیا میں ہر سال کتنے جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں؟

دنیا میں ہر سال کتنے جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں؟

  دنیا بھر میں جڑواں پیدا ہونیوالے بچوں کی شرح تاریخ کی بلند ترین ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے مطابق دنیا بھر میں ہر 40 بچوں میں سے ایک پیدائش جڑواں بچوں کی ہے۔ جمعہ کو شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہورہے ہیں۔

سائنسی جرنل ’’ہیومن ری پروڈکشن‘‘ میں شائع ہونیوالی اس تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی ایک وجہ ترقی یافتہ ممالک میں تولیدی عمل کے دوران ٹیکنالوجی کا استعمال ہے، سال 1970ء سے عمل تولید کی ٹیکنالوجی (اے آر ٹی) کے استعمال میں زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تحقیق کے مطابق خواتین کے بڑی عمر میں حاملہ ہونے سے بھی جڑواں بچوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، بڑی عمر کی خواتین میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کرسچین مونڈین نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں بیسویں صدی کے وسط سے اب تک جڑواں بچوں کی شرح پیدائش سب سے زیادہ ہے۔

اس تحقیق کے نتائج 135 ممالک سے حاصل کئے جانیوالے اعداد و شمار پر مبنی ہیں جو 2010ء سے 2015ء کے دوران حاصل کئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح افریقا میں سب سے زیادہ ہے۔

غريب ممالک میں جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافہ محققین کیلئے باعث تشویش ہے، ان کے خیال میں کم آمدنی والے ممالک میں پیدا ہونیوالے جڑواں بچوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق کے مصنف جیرن اسمٹس کا کہنا ہے کہ صحارا افریقا میں ہر سال جڑواں بچوں میں سے ایک پیدائش کے پہلے سال ہی موت کا شکار ہوجاتا ہے، یعنی ہر سال دو سے 3 ہزار بچوں کی جان چلی جاتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرینہ کپورکی بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل

کرینہ کپورکی بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل

لاہور: پروپوز کرنےپر دو طلباء یونیورسٹی سےفارغ

لاہور: پروپوز کرنےپر دو طلباء یونیورسٹی سےفارغ