in

ٹی وی شو کےدوران خوفناک حادثہ

ٹی وی شو کےدوران خوفناک حادثہ

معروف اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹی وی شو کے دوران خوفناک حادثہ جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں پیش آیا جہاں دنیا بھر میں کھیلوں کے معروف چینل ’ای ایس پی این‘ پر ٹاک شو جاری تھا جس کی اچانک بڑی ٹی وی اسکرین مہمان پر گرگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ میزبان ڈسپلے اسکرین کے سامنے کھڑے ہوکر بات کرتے کرتے اپنی سیٹ پر آکر بیٹھا ہی تھا کہ اچانک ڈسپلے اسکرین مہمان پر آگری جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکرین گرنے سے مہمان کا چہرہ میز پر لگتا ہے لیکن خوش قسمتی سے مہمان کو صرف معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

دوسری جانب اچانک حادثے پر میزبان دنگ ہوا لیکن پھر سنبھلتے ہی فوراً پروگرام میں بریک کا اعلان کردیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے صحافی کو چہرے پر خراشوں کے ساتھ معمولی چوٹ آئی ہیں۔

دوسری جانب حادثے کی وجہ جاننے کیلیے ٹی وی چینل نے تحقیقات کااعلان کردیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

CURRENCY RATE, PAKISTAN

ڈالر مزید سستا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ

Coal Mine

کوئٹہ: مارواڑ کی کان میں مٹی کا تودا گر گیا، 6 مزدور جاں بحق