in

گوگل کا یوٹیوبرز سے 24 فیصد ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

گوگل کا یوٹیوبرز سے 24 فیصد ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

اگر آپ یوٹیوبر ہیں اور آپ کا چینل مونیٹائزڈ ہے تو جان لیں کہ گوگل (جو دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی مالک کمپنی ہے) آپ کی آمدن کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ، یعنی 24 فیصد جون 2021ء سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کاٹ لے گا۔

امریکی ٹیکس قوانین کے مطابق یوٹیوب امریکا سے باہر مونیٹائزڈ کونٹیٹ بنانے والے تمام تخلیق کاروں کی ٹیکس معلومات اکٹھی کرنے کی ذمہ دار ہے اور کچھ معاملات میں وہ ان تخلیق کاروں سے ٹیکس کاٹ سکتی ہے، جب وہ امریکی صارفین سے پیسہ کمارہے ہیں۔ یہ آمدن ایڈ ویوز، یوٹیوب پریمیئم، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ کے ذریعے حاصل ہوسکتی ہے۔

ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صارفین سے حاصل کی جانیوالی آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس جلد سے جلد جون 2021ء سے شروع کرنا چاہتا ہے، جس کیلئے یوٹیوبر سے ایڈسینس پر اپنے ٹیکس فارم جلد سے جلد جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا اطلاق یوٹیوب پر تمام مونیٹائزڈ تخلیق کاروں چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، پر ہوگا، اگر آپ کی ٹیکس تفصیلات 31 مئی 2021ء تک فراہم نہیں کی گئی تو گوگل آپ کی عالمی آمدن کا 24 فیصد تک کٹوتی کرسکتا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈیڈ لائن سے قبل اپنی ٹیکس معلومات فراہم کردیتے ہیں، تو ایسے ممالک جن کا امریکا سے ڈبل ٹیکس ٹریٹی معاہدہ ہے، کو ٹیکس میں رعایت بھی دی جاسکتی ہے۔ ( ایسے ممالک کی فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے)۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کم سے کم ٹیکس کتنا ہوگا۔

آپ کو کیا کرنا چاہئے؟

اگر آپ کا چینل مونیٹائزڈ نہیں ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ اوپر دی گئیں اسٹریم سائٹس سے کچھ کما رہے ہیں تو آپ کو اپنی ٹیکس معلومات ایڈسینس پر مندرجہ ذیل طریقے سے جمع کرانی ہوگی۔

1۔ اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں۔

2۔ پے منٹس کا بٹن دبائیں۔

3۔ مینج سیٹنگز کا بٹن دبائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملائیشیا: عیسائیوں کو لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت

ملائیشیا: عیسائیوں کو لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت

آمنہ الیاس کے ’ٹھمکوں‘ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

آمنہ الیاس کے ’ٹھمکوں‘ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا