in

ملائیشیا: عیسائیوں کو لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت

ملائیشیا: عیسائیوں کو لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت

کوالا لمپور کی ہائیکورٹ نے مسیحیوں کو لفظ اللہ  کے استعمال کرنے پر عائد پابندی کے قانون کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عیسائیوں کو لفظ ’خدا‘ کے ساتھ ساتھ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشا کی عدالت نے یہ فیصلہ ایک عیسائی خاتوں کی جانب سے دائر درخواست پر دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا اس کا مذہبی مواد ضبط کیا گیا ہے جس پر لفظ ’اللہ‘ درج تھا۔

اس سے قبل ملائیشیا میں غیرمسلموں اور خاص کرعیسائیوں کی جانب سے لفظ ’اللہ‘ کے استعمال کے سبب ماضی میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور پرتشدد واقعات رونما ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں مسلمانوں کی دو تہائی اکثریت ہے اور عیسائیوں کی بھی بہت بڑی تعداد آباد ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پچھلے ہفتے مسلسل سستا ہونے والا سونا یکدم ہی اتنا زیادہ مہنگا ہوگیا  کہ پورے ہفتے کی کسر نکل گئی

پچھلے ہفتے مسلسل سستا ہونے والا سونا یکدم ہی اتنا زیادہ مہنگا ہوگیا  کہ پورے ہفتے کی کسر نکل گئی

گوگل کا یوٹیوبرز سے 24 فیصد ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

گوگل کا یوٹیوبرز سے 24 فیصد ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ