بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حجاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عوامی ریفرنڈم میں رائے شماری ہوئی جس میں معمولی اکثریت کے باعث عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔
مقامی حکومت کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ حجاب کے حق میں 51.2 فیصد ووٹ پڑے جب کہ 49 فیصد سے کچھ زائد نے حجاب پر پابندی کی مخالفت کی۔
سوئٹزرلینڈ:عوامی مقامات پرنقاب پرپابندی،ووٹنگ7مارچ کوہوگی
سوئزرلینڈ کی مقامی حکومت نے یورپی یونین کے ممبر ممالک فرانس، بیلجیم، آسٹریا اور ڈنمارک کی طرح برن میں بھی مسلم خواتین کے عوامی مقامات پر نقاب یا برقعے کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں 40 ہزار سے زائد مسلمان آباد ہیں جو کل آبادی کا 5 فیصد تصور کیے جاتے ہیں۔
ملک میں ریفرنڈم کا مطالبہ دائیں بازو کی قدامت پسند سیاسی جماعت ’اَیگرکِنگر کمیٹی‘ نے کیا تھا۔ ریفرنڈم کے نتائج پر اس جماعت نے جشن بھی منایا۔
یاد رہے کہ سوئٹزر لینڈ میں براہ راست جمہوری نظام ہے اور یہاں آئے دن متنازعہ معاملات پر عوامی ریفرینڈم منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اگر کسی بھی معاملے پر ایک لاکھ لوگوں کے دستخط حاصل ہوجاتے ہیں تو 86 لاکھ کی آبادی والے اس ملک میں اسے ریفرینڈم کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔
فرانسیسی صدر کی اسکارف پر پابندی کی کوشش ناکام