in

سعودی عرب کا کرونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

سعودی عرب کا کرونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

سعودی عرب میں عالمی وباء کرونا سے جڑی متعدد پابندیاں اتوار (7 مارچ) سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 فروری اور 14 فروری کی تاریخوں میں کرونا کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں‌ میں کل اتوار (7 مارچ) سے نرمی کی جارہی ہے اور پابندیوں میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سینما گھروں، ہوٹلوں اندر کھانوں سمیت تفریحی سرگرمیوں اور تقاریب پر عائد پابندیاں بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کاروباری ملاقاتوں اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم سے ملاقات، حفیظ شیخ کااستعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

وزیراعظم سے ملاقات، حفیظ شیخ کااستعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

یمن : سرکاری فوج اور باغیوں میں جھڑپیں، 90 افراد ہلاک

یمن : سرکاری فوج اور باغیوں میں جھڑپیں، 90 افراد ہلاک