in

بھارت:عائشہ خودکشی کیس میں پیش رفت،دلدوز انکشافات

بھارت:عائشہ خودکشی کیس میں پیش رفت،دلدوز انکشافات

یاد رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل ہونے والے اس حادثے سے کچھ دیر قبل خاتون نے ندی کنارے اپنے موبائل فون میں ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اس نے دیکھنے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق احمدآباد پولیس نے اپنی بیوی کو خودکشی پر مجبور کرنے سمیت دیگر الزامات میں گرفتار کیے گئے عائشہ کے شوہر عارف خان کو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے تین روز قبل پیش کیا تھا جس کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

عارف خان کو تین دن کے ریمانڈ کے بعد آج دوبارہ احمد آباد کی میٹروپولیٹن عدالت میں میں پیش کیا گیا جہاں سماعت کے دوران مقتولہ کے اہلخانہ و وکیل نے عائشہ کے لکھے گئے خط سمیت کچھ دیگر شواہد پیش کیے۔

دوسری جانب پولس کی تحقیقات کے دوران عائشہ کے شوہر عارف کا موبائل فون بھی پولیس نے برآمد کیا تھا جس میں 72 منٹ کی کال ریکارڈنگ بھی موجود تھی جس میں عائشہ نے مرنے سے قبل عارف سے بات چیت کی تھی۔ اس گفتگو کے دوران عارف نے عائشہ سے یہ بھی کہا تھا کہ ’’مرنا ہے تو مرجاؤ اور مجھے ویڈیو بھیج دینا‘‘۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ کی جانب سے اپنے شوہر عارف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ’ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، تم نے مجھ پرغلط الزام لگایا، میرا نام کسی غیر کے ساتھ جوڑا، مجھے چار چار دنوں تک بھوکا رکھا، مجھے پریشان کیا، جو میں نے نہیں کیا اس کی مجھے سزا دی‘۔

اس سے قبل عائشہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کے حاملہ ہونے پر سسرالیوں نے ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا اور اسے ہمارے گھر چھوڑ گئے، جس کے باعث عائشہ ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور اس کا حمل ضائع ہوگیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا اب 6ماہ تک تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی؟

کیا اب 6ماہ تک تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی؟

شمالی وزیرستان میں فورسز کاآپریشن، کمانڈرز سمیت 8دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کاآپریشن، کمانڈرز سمیت 8دہشت گرد ہلاک