in

بیلجیئم:زیادتی کےمجرموں کوسزا دینوالےگروپ کے9رکن گرفتار

بیلجیئم:زیادتی کےمجرموں کوسزا دینوالےگروپ کے9رکن گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلجئیم کی پولیس نے بچوں سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے افراد کو ہلاک کرنے کیلئے بنائے گئے پیدو ہنٹر‘ نامی گروپ کے 9 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گروپ کی نشاندہی ہونے کے بعد پولیس نے 10 مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 9 افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گروپ کا مقصد مبینہ طور پر کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے یا اس عمل کی خواہش رکھنے والے افراد کو ٹریپ کرکے انہیں سزا دینا تھا۔ جس میں موت کی سزا بھی شامل تھی۔

پولیس نے ان افراد کے گھروں سے ان کے لیپ ٹاپ اور فون بھی قبضے میں لیے ہیں۔ تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ آیا اس گروپ میں ایسے افراد تو شامل نہیں جو خود کبھی ایسی زیادتی کا شکار بنے ہوں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر:تحريک انصاف کےکارکن آج ڈی چوک پہنچیں گے

اہم خبر:تحريک انصاف کےکارکن آج ڈی چوک پہنچیں گے

ویڈیو: صحرائے چولستان میں فوج کی ضرب حدید مشقیں

ویڈیو: صحرائے چولستان میں فوج کی ضرب حدید مشقیں