in

مقبوضہ کشمیر: اگلو کیفے دنیا بھر میں مقبول

مقبوضہ کشمیر: اگلو کیفے دنیا بھر میں مقبول

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سید ویسم شاہ سوئٹرزلینڈ کی سیاحت کے دوران اگلو کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے اور رواں  سال ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پیر پنجال کے گاؤں گلمرگ میں اپنے بیس ساتھیوں کے ساتھ مل کر دن رات کام کرکے پندرہ دن کی محنت سے ایک ایسا شاندار اگلو کیفے تعمیر کردیا جس کی دھوم دنیا بھر میں مچ گئی۔

گلمرگ سطح سمندر سے 2650میٹر کی بلندی پر ہے۔ یہ علاقہ آئیس سکائینگ کے شوقین سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔اس سال اگلو کیفے ناصرف عالمی صحافت میں جگہ بنائی بلکہ دنیا بھر کےسیاحوں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے مقامی افراد کو بھی اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب رہا ہے۔

تیرہ فٹ بلند چھت کے ساتھ 16 افراد کیلیئے لگائی گئی چار برفانی میزوں کے ساتھ یہ کشادہ اگلو کیفے گاہکوں کو صرف کافی یا کشمیری قہوہ ہی نہیں بیش قیمت خوش ذائقہ کھانے بھی پیش کرتا رہا۔ برف سے بنی کرسیوں پر بھیڑ کی کھال سے بنے میٹ بچھائے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکار بلال اشرف کا گگلی چیلنج دیکھیں

اداکار بلال اشرف کا گگلی چیلنج دیکھیں

اعتمادکا ووٹ یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کے اتحادیوں سے رابطے

اعتمادکا ووٹ یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کے اتحادیوں سے رابطے