in

صحافی جمال خاشقجی کو سعودی ولی عہد نےقتل کرایا، امریکا

صحافی جمال خاشقجی کو سعودی ولی عہد نےقتل کرایا، امریکا

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کی کوآرڈینیٹر ایورل ہینس نے ترکی کے قونصل خانے میں سعودی خاندان کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کو بیدردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جوبائیڈن انتظامیہ کو دیدی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کی گرفتاری اور قتل کے لیے ذاتی طور پر منظوری دی تھی۔

جمال خشوقجی کے قتل کا مقدمہ، ترکی میں ٹرائل کاآغاز

سعودی عرب نے پہلے تو واشنگٹن پوسٹ کے جلاوطن سعودی صحافی کے قتل کی تردید کی تھی تاہم بعد میں نہ صرف قتل کی تصدیق بلکہ 5 ملزمان کو سزائے موت بھی سنائی گئی تھی اور جمال خاشقجی کے بیٹے نے والد کے قاتلوں کو معاف بھی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے اندر قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے گئے تھے اور پھر کبھی ان کی باقیات نہیں مل سکی تھیں۔

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب اور ترکی کے ماببین تعلقات سرمہری کا شکار ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سلطانز نے کنگز کو 196رنز کا ہدف دیدیا

سلطانز نے کنگز کو 196رنز کا ہدف دیدیا

یہ پاکستان ہے اور وہ انڈیا ہے جنت مرزا کی بھی پارٹی ویڈیو سامنے آگئی

یہ پاکستان ہے اور وہ انڈیا ہے جنت مرزا کی بھی پارٹی ویڈیو سامنے آگئی