in

برطانوی ملکہ کے کزن کو 10 ماہ قید کی سزا

برطانوی ملکہ کے کزن کو 10 ماہ قید کی سزا

سی این این کے مطابق برطانوی ملکہ ایلزبتھ کے کزن سیمون بوز لیون کو فروری 2020ء میں اسکاٹ لینڈ میں اپنے گھر آنیوالی 26سالہ مہمان خاتون پر جنسی حملے کے اعتراف کے بعد سزا سنائی گئی۔

اعترافی بیان میں انہوں نے اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرمند ہوں کہ گھر آئی مہمان خاتون کو پریشانی اٹھانا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

سیمون بوز لیون کے پاس ’’دی ارل آف سٹارتھمور‘‘ کا خطاب ہے، ان پر گزشتہ سماعت میں گلامس کیسل میں ایک تقریب کے دوران خاتون پر جنسی حملے کا الزام ثابت ہوا تھا۔

برطانوی ملکہ کے 34 سالہ فرسٹ کزن سیمون لیون ایلزبتھ کی والدہ کے بوز لیون خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہیں اسکاٹ لینڈ کی ڈنڈی شیرف کورٹ نے منگل کو سزا سنائی۔ گلامس کیسل جہاں خاتون پر جنسی حملہ کیا گیا، ملکہ کی والدہ کے بچپن کا گھر تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

داتا دربا پولیس نے گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والا گروہ پکڑ لیا ملزمان سے اتنے شیشے  برآمد ہوئے کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں

داتا دربا پولیس نے گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والا گروہ پکڑ لیا ملزمان سے اتنے شیشے  برآمد ہوئے کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کمی 

سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کمی