in

ایران میں خواتین کارٹون کرداروں کیلئے بھی حجاب لازمی قرار

ایران میں خواتین کارٹون کرداروں کیلئے بھی حجاب لازمی قرار

ایران میں خواتین کارٹون کرداروں کیلئے بھی حجاب لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس حوالے سے فتویٰ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کارٹون فلموں میں آنیوالے خواتین کرداروں کو حجاب میں دکھانا ضروری ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر ٹیلی گرام پر ایک سوال کے جواب میں کہہ رہے تھے کہ ایسی فرضی صورتحال میں حجاب پہننا لازم تو نہیں ہے مگر کارٹون کو دیکھنے کے مضمرات کی وجہ سے ان میں حجاب پہنانا لازمی ہے۔

واضح رہےکہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے خواتین کے لیے حجاب کا پردہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔

گزشتہ برس اکتوبر میں ایک ایرانی خاتون کی بغیر حجاب سائیکل چلانے کی وڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں ‘حجاب کی توہین’ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا کا وہ ملک جس نے بٹ کوائن پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا

دنیا کا وہ ملک جس نے بٹ کوائن پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا

آئی جی سندھ کوہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا، گورنرسندھ

آئی جی سندھ کوہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا، گورنرسندھ