امریکا میں شدید طوفانی طوفان کے باعث 60 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔
امریکا میں برفانی طوفان کے باعث ايک کروڑ 30لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور تالاب کے پانی کو ابال کر استعمال کررہے ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے باہر لمبی لائنز لگی ہيں ليکن سپر مارکيٹس میں سامان دستیاب نہیں ہے۔
دوسری جانب ریاست ٹيکساس ميں صورتحال سب سے زيادہ خراب ہے، جہاں ڈيڑھ لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ ایسی صورتحال میں سينيٹر ٹيڈ کروز اپنے اہلخاںہ کو لےکر ميکسکو جاپہنچے ہیں جس کے باعث عوام غم و غصے کا شکار ہيں۔
دوسری جانب موسم کی خرابی کے باعث امریکا کی 50 سے زائد رياستوں ميں کرونا ويکسينيشن کا عمل رک گیا ہے کيونکہ 60 لاکھ ڈوز پہنچائی ہی نہيں جاسکی ہيں۔