دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جارجیا میں وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئن میں سے زرد رنگ کی پینگوئن کو ڈھونڈ نکالا۔
فوٹوگرافر نے دعویٰ کیا ہے کہ زرد رنگ کی پینگوئن آج تک کسی نے نہیں دیکھی ہوگی اور وہ خود بھی اس پینگوئن کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔
فوٹو گرافر یاوس ایڈمس کا کہنا تھا کہ انٹارکٹیکا اور جنوبی اٹلانٹک میں دو ماہ کی فوٹوگرافی کے دوران انہوں نے اس زرد رنگ کی پینگوئن کو دیکھا تھا۔ جس کے کالے پروں کی جگہ زرد رنگ کے پر موجود تھے۔
فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ ہم فوٹوگرافی کے دوران اتنی بڑی تعداد میں پینگوئن دیکھیں تو ان کی تصویر لینے کیلیے رک گئے تاہم وہاں ہم نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئن میں ایک سب سے الگ رنگت کی پینگوئن دیکھی جسے فوری طور پر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ زرد رنگ والی پینگوئن جنوبی بحراوقیانوس کے ساحل پر نظر آئی تھی۔