in

چین کا بھارت کیخلاف لداخ میں فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف

چین کا بھارت کیخلاف لداخ میں فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف

چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران اپنی زندگی قربان کرنے والے 4 فوجیوں کے لیے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

چین کے ہلاک ہونے والے فوجیون کے نام چین ہونگ جن، چین ژانگرونگ، ژاؤ سیوؤان اور وانگ ژوؤران شامل ہیں۔

چینی فوج کے ساتھ جھڑپ، افسر سمیت 3بھارتی فوجی ہلاک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں چین کے سرکاری اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ سال جون میں بھارتی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران فوجی دستے کی کمانڈ کرنے والی کرنل قی فاباؤ شدید زخمی ہوئے تھے انہیں بھی فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے لداخ میں وادی گلوان پر گزشتہ سال بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

چینی فوج کے ساتھ جھڑپ، افسر سمیت 3بھارتی فوجی ہلاک

 چین کی جانب سے اپنی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں دونوں ممالک نے متنازع سرحدی علاقے سے افواج پیچھے ہٹانے اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارت کا لداخ میں چینی فوجی کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

اس سے قبل بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لداخ میں ایک چینی فوجی کو گرفتار کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا لیکن اوپن  مارکیٹ میں کیا ریٹ چل رہا ہے؟

انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا لیکن اوپن  مارکیٹ میں کیا ریٹ چل رہا ہے؟

’اوبر ڈرائیورز کو بنیادی تنخواہ چھٹیاں اور چھٹیوں کی تنخواہ دی جائے‘ برطانوی سپریم کورٹ  نے تاریخی فیصلہ سنادیا

’اوبر ڈرائیورز کو بنیادی تنخواہ چھٹیاں اور چھٹیوں کی تنخواہ دی جائے‘ برطانوی سپریم کورٹ  نے تاریخی فیصلہ سنادیا