in

فرانسیسی کوہ پیما کاقتل، داعش کےارکان کوسزائے موت کی سزا

فرانسیسی کوہ پیما کاقتل، داعش کےارکان کوسزائے موت کی سزا

غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر کی عدالت نے 2014 میں فرانسیسی کوہ پیما ہیرو گورڈل کے کیس کی سماعت کے موقع پر جرم ثابت ہونے پرداعش کے اراکین کو سزا سنائی۔

اس سے قبل انتہاء پسند تنظیم داعش نے فرانسیسی کوہ پیما کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ فرانس سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما 55 سالہ گورڈل کی لاش شمالی افریقی ملک کے جوردجورہ نیشنل پارک سے ملی تھی۔

الجزائر پر مظالم: معافی نہيں مانگی جائیگی، فرانس

کوہ پیما کے 3 دن لاپتہ رہنے کے بعد مسلح گروپ جند الخلیفہ نے قتل کی ایک لرزہ خیز ویڈیو شائع کی تھی۔مقدمے کی سماعت جمعرات کو ہوئی جس میں 14 مشتبہ افراد کو شامل تھے جبکہ 8 کو کوہ پیما کے اغواء اور قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر الجزائر نے فرانس سے نوآبادياتی دور ميں ڈھائے گئے مظالم پر معافی مانگنے مطالبہ کیا تھا، جس پر فرانسیسی صدر میکرون نے مظالم پر معافی مانگنے سے انکار کرديا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب عمران خان کورینج روورگاڑی جیت  کرافسوس ہوا

جب عمران خان کورینج روورگاڑی جیت کرافسوس ہوا

بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش

بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش