in

بھارت: مغربی بنگال میں بم دھماکا، مسلم وزیر زخمی

بھارت: مغربی بنگال میں بم دھماکا، مسلم وزیر زخمی

ہندستان ٹائمز کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے وزیر برائے محنت ذاکر حسین کولکتہ ریلوے اسٹیشن کی جانب گامزن تھے کہ اچانک نا معلوم افراد نے ان پر دیسی ساختہ بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ریاستی وزیر ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد وزیر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں کولکتہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ذاکر حسین کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم انہیں بازو اور ٹانگ پر شدید زخم آئے ہیں۔

 دوسری جانب مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین پر حملے کے بعد بھارتی انٹیلجنس اداروں کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جارہی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کیلیے 5 لاکھ اور معمولی زخمی ہونے والے افراد کیلیے 1 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ ذاکر حسین پر حملہ سازش ہے، کچھ لوگ ذاکر حسین پر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کیلیے دباؤ ڈال رہے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا 

ڈالر کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا 

نوجوان پاکستانی لڑکی نے اپنی ہی والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا وجہ ایسی کہ یقین کرنا مشکل

نوجوان پاکستانی لڑکی نے اپنی ہی والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا وجہ ایسی کہ یقین کرنا مشکل