in

کسانوں کا احتجاج، ریل سروس بری طرح متاثر

کسانوں کا احتجاج، ریل سروس بری طرح متاثر

بھارتی میڈیا کے مطابق زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی ’ریل روکو‘مہم میں بھارت کے مختلف شہروں میں کسانوں نے ریلوے اسٹیشن بلاک کردیئے ہیں جبکہ نئی دہلی پولیس نے کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے میٹرواسٹیشن کو بند کردیا ہے۔

بھارتی کسانوں کا احتجاج کی نئی حکمت عملی کا اعلان

دوسری جانب بھارت کی بیشتر کسان تنظیمیں حکومت سے نئے زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں اور اس کیلیے گزشتہ تقریبا ڈھائی ماہ سے دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی علاقوں میں کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔

ریل روکو احتجاج کے دوران ہریانہ میں بھارتی کسانوں نے ٹرین مسافروں کا خاص خیال رکھا اور ان کی چائے، جلیبی اور پکوڑوں سے تواضع کی۔

بھارتی کسانوں کی حمایت پرکنگنا،امریکی گلوکارہ ریحانہ پرآگ بگولا

زرعی قوانین کی مخالفت میں دہلی کے بارڈر پر احتجاج کر نے والے کسانوں کے احتجاج کے باعث پورے بھارت میں کم وبیش 4 گھنٹے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔

کسانوں کااحتجاج: ماحولیاتی کارکن گرفتار

متحدہ کسانوں کی تنظیم کے رہنما راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ ہماری ریل روکو تحریک پرامن ہے، ہم نے ریلوے اسٹیشنز پر پھنسے مسافروں کو پانی، دودھ، لسی اور پھل فراہم کئے اور انہیں اپنی پریشانیوں سے بھی آگاہ کیا۔

بھارتی کسانوں کی حمایت پرکنگنا،امریکی گلوکارہ ریحانہ پرآگ بگولا

ادھر سیکیورٹی فورسز کے اہم عہدیدار نے بھارتی کسانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر سیکیورٹی پلان میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رنبیر کپور کے ساتھ سڑک پر سیگریٹ پیتے ہوئے تصویر پر ماہرہ خان نے سالوں بعد خاموشی توڑ دی 

رنبیر کپور کے ساتھ سڑک پر سیگریٹ پیتے ہوئے تصویر پر ماہرہ خان نے سالوں بعد خاموشی توڑ دی 

ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی، آج کے کرنسی ریٹ