in

شوہر نےسیلفی کے بہانے حاملہ بیوی کوپہاڑ سے گرادیا

شوہر نےسیلفی کے بہانے حاملہ بیوی کوپہاڑ سے گرادیا

ترکی کے شہر فتحیہ میں پونے 3 برس پہلے ہونے والی ایک حاملہ خاتون کی ہلاکت کا ذمہ دار اس کا شوہر نکلا جس نے مبینہ طور پر سیلفی بنانے کے بہانے پہاڑی کی چوٹی پر جا کر اپنی بیوی کو نیچے گرا دیا تھا جس کے باعث اس کی جان چلی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ ترک شہری ہاکان ایسال کو اپنی 32 سالہ بیوی سیمرا ایسال کے خلاف اقدام قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ہاکان نے اس حرکت کا ارتکاب جون 2018 میں صوبہ موغلا میں واقع ایک وادی کی سیر کے دوران کیا۔

استغاثہ نے ہاکان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو پہاڑی کے کنارے سے دھکا دے دیا تھا جس کا فاصلہ زمین سے ایک ہزار فٹ کے قریب ہے۔ اس مجرمانہ کارروائی کا مقصد اپنی بیوی کی موت کے بعد بیمہ کی رقم کا حصول تھا۔ واقعے میں ہاکان کی حاملہ بیوی اور اس کے بطن میں موجود 7 ماہ کا بچہ موت کا شکار ہو گئے۔

استغاثہ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو لے کر 3 گھنٹے تک پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا رہا جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ان کے اطراف کوئی فرد موجود نہ ہو۔

شوہر کے خلاف تیار کی گئی الزامات کی فہرست میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ منصوبہ بیمہ کمپنی سے رقم حاصل کرنے کے لیے تیار کیا جس کی مالیت تقریباً 45 ہزار برطانوی پاؤنڈ تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’تم چلے آؤپہاڑوں کی قسم‘ علی ظفر کا  پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو شاندار خراج تحسین

’تم چلے آؤپہاڑوں کی قسم‘ علی ظفر کا  پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو شاندار خراج تحسین

انگلش ٹیم بھارتی اسپنرز کے شکنجے سے نہ بچ سکی

انگلش ٹیم بھارتی اسپنرز کے شکنجے سے نہ بچ سکی