امريکا ميں سرد موسم نے ہر طرف تباہی مچادی، حادثات ميں 26 افراد ہلاک ہوگئے، ٹيکساس ميں بدترين برفانی طوفان آگيا، گرڈ سسٹم تباہ ہوگيا، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔
امريکا برف کے طوفانوں ميں گھر گيا، حادثات ميں 2 درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، اکثر رياستوں ميں توانائی کا بحران آگيا۔
رياست ٹيکساس ميں موجودہ نسل کا بدترين طوفان آگيا، بجلی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، لاکھوں خاندان بجلی سے محروم ہيں، شديد سردی کی زد ميں ہيں، مواصلات کا نظام مفلوج ہوچکا، دو روز سے انٹرنيٹ سروسز متاثر ہے، ڈيلس ميں 16 فروری 70 سال کا سرد ترين دن تھا، پارہ منفی 2 ريکارڈ کيا گيا۔
پہاڑ ميدان شاہراہيں مکانات سب برف تلے آگئے ہيں۔ محکمہ موسميات نے کہا ہے کہ مزید برفباری ہوگی، لوگ بہت زيادہ احتياط کريں، سفر نہ کريں، سردی سے بچيں۔