in

کسانوں کااحتجاج: ماحولیاتی کارکن گرفتار

کسانوں کااحتجاج: ماحولیاتی کارکن گرفتار

بھارت میں حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں نے دیشا روی کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں اشعار کے ذریعے دیشا کی حمایت کی۔ راہول گاندھی نے معروف پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کا شعر لکھا ہے کہ ’بول کہ لب آزاد ہیں تیرے، بول کہ سچ زندہ ہے اب تک‘۔

دوسری جانب پریانکا گاندھی نے پاکستان کے عوامی شاعر کہلائے جانے والے حبیب جالب کا مشہور شعر ٹویٹ کیا کہ ’ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے، پھیلے ہیں ہمت کے اجالے ایک نہتی لڑکی سے‘۔

دہلی پولیس نے 22 سالہ ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو بھارت میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ایک دستاویز بنانے اور اسے پھیلانے کے الزام میں ہفتے کو گرفتار کیا تھا۔

بھارتی کسانوں کا احتجاج کی نئی حکمت عملی کا اعلان

یہ دستاویز سوشل میڈیا پر ‘ٹول کٹ’ کے نام سے گردش کررہی ہے اور بھارت میں ان دنوں اس پر بحث بھی ہو رہی ہے۔ کسانوں کے احتجاج کی حمایت کے طریقۂ کار پر مشتمل یہ دستاویز سب سے پہلے معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ نے ٹوئٹ کی تھی۔

ٹول کٹ میں کیا ہے؟

ٹول کٹ ایک گوگل ڈاکیومنٹ ہے جس کے ابتدائی چند پیراگراف میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کسان احتجاج کیوں کر رہے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھارت کی تاریخ رہی ہے۔ بھارتی کسانوں اور دیگر شہریوں کو عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے۔

بھارتی کسانوں کی حمایت پرکنگنا،امریکی گلوکارہ ریحانہ پرآگ بگولا

بھارتی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹول کٹ نامی یہ دستاویز بھارت میں علیحدگی پسند خالصتان تحریک کے حامیوں نے بنائی ہے اور یہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SCP

سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پرسماعت، 3اہم مقدمات ڈی لسٹ

سشانت سنگھ راجپوت کےساتھی اداکارنے خودکشی کرلی

سشانت سنگھ راجپوت کےساتھی اداکارنے خودکشی کرلی