یاہو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تصویر کوئینز لینڈ کے شہر کیپ یارک میں رابرٹ ایرون وائلڈ لائف ریزرو کی سرحد کے قریب لی گئی جس میں آگ سے متاثرہ علاقوں اور غیرمتاثرہ علاقوں کے درمیان ایک تقسیم نظر آتی ہے۔
اسٹیو ایرون کے 17 سالہ بیٹے رابرٹ ایرون نے کہا کہ وہ ایوارڈ جیتنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک حیوانیات کی فوٹو گرافی ہمارے سیارے اور اس کے ماحول میں تبدیلی لانے کے لیے ایک کہانی کی طرح کام کرتی ہے۔
فوٹوگرافی کے حوالے سے ایرون نے انکشاف کیا کہ اس منظر کو دیکھنے کے بعد انہوں نے ڈرون لانچ کیا جبکہ اس کی بیٹری بھی ختم ہونیوالی تھی۔
یاد رہے کہ اسٹیو ایرون نیشنل جیوگرافک چینل کیلیے وائلڈ لائف شوز کرتے تھے، اسٹیو ایرون کو “مگرمچھ ہنٹر” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسٹیو ایرون 2006 میں آسٹریلیائی ساحل سے ڈائیونگ مہم کے دوران ایک ڈنڈا بردار شخص کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔