in

سعودی عرب میں مزید 10 مساجد بند

سعودی عرب میں مزید 10 مساجد بند

سعودی عرب میں مختلف مساجد میں کرونا مثبت کیسز اور ایک موت واقع ہونے کے پیش نظر مزید 10 مسجدوں کو بند کردیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے یہ فیصلہ 18 نمازیوں کے کرونا میں مبتلا ہونے اور ایک موذن کے انتقال کی رپورٹ موصول ہونے پر کیا۔

الحرمین الشریفین پریزیڈنسی نے وزارت اسلامی امور کے حوالے سے بتایا ہے کہ مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ، الجوف اور جازان ریجن کی ابو عریش کمشنری میں دو، دو مساجد بند کی گئیں جبکہ مدینہ منورہ، حدود شمالیہ کے شہر عرعر، مشرقی ریجن کی کمشنری الاحسا اور عسیر ریجن کی سراۃ عبیدہ کمشنری میں ایک ایک مسجد بند کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران مملکت بھر میں 32 مساجد عار ضی طور پر بند کی جاچکی ہیں جن میں سے 13 سینی ٹائزنگ کے بعد کھول دی گئیں۔

وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی بھی نمازی اپنے اندر کرونا وائرس کی کوئی علامت محسوس کرے تو کرونا ٹیسٹ کے بغیر مسجد جانے سے گریز کرے۔ جب تک ایسے شخص کو کرونا میں مبتلا نہ ہونے کا یقین نہ ہوجائے وہ گھر پر ہی نماز ادا کرتا رہے۔

شہریوں سے مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے کوئی لاپروائی دیگر نمازیوں کو خطرات سے دوچار کر سکتی ہے اور تمام افراد یہ بات مدنظر رکھیں کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی دینی فریضہ بھی ہے۔

وزارت اسلامی امور نے نمازیوں سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی مسجد میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہی اور لاپروائی کا مشاہدہ کریں تو پہلی فرصت میں 1933 پر رابطہ کرکے مطلع کردیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افغانستان سے باجوڑ پر راکٹ حملہ، بچہ جاں بحق، 7 زخمی

افغانستان سے باجوڑ پر راکٹ حملہ، بچہ جاں بحق، 7 زخمی

معروف پاکستانی اداکارنصیبو لال کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

معروف پاکستانی اداکارنصیبو لال کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے