in

شمالی کوریا نے جوہری پروگرام کیلیے 300ملین ڈالرز چوری کیے

شمالی کوریا نے جوہری پروگرام کیلیے 300ملین ڈالرز چوری کیے

بنکاک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے 300 ملین ڈالرز کے مساوی کرپٹو کرنسی چرائی ہے جس کا استعمال پابندیوں میں جکڑے جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے کیلیے لگایا گیا۔

شمالی کوریا پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ تاحال خفیہ ہے لیکن اس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران پیانگ یانگ نے جو کچھ چرایا ہے اس کے اثاثوں کی مالیت 316 ملین ڈالرز سے زائد ہے۔

اقوام متحدہ کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایکسچینج اور مالیاتی اداروں کو ہیک کر کے بھی اپنے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کے لیے رقوم اکھٹی کیں۔

اس سےقبل بھی شمالی کوریا پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ وہ تربیت یافتہ ہیکرز کی فوج رکھتا ہے اور جنوبی کوریا سمیت دیگر اداروں کو نشانہ بناتا ہے۔ اس پر مالی فوائد کے حصول کی خاطر سائبر صلاحیتیں استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

امریکہ کے سابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنا منصب سنبھالنے سے قبل پیانگ یانگ کا انتہائی خفیہ دورہ کرکے صدر ٹرمپ اور کم جون ان کے درمیان ملاقات طے کی تھی جو دنیا کے لیے نہایت حیران کن تھی۔ مائیک پومپیو نے یہ خفیہ دورہ ایسٹر کی تعطیلات کے دوران کیا تھا۔

مائیک پومپیو کی کوشش کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے مابین فروری 2019 میں ملاقات ہوئی تھی جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یورپین بینڈ ایکسنٹ کےگلوکارکا پاکستانی کُرتاوائرل

یورپین بینڈ ایکسنٹ کےگلوکارکا پاکستانی کُرتاوائرل

پی ٹی آئی میں ہرغلط کام کرنےوالا بندہ ہے،  سعدرفیق

پی ٹی آئی میں ہرغلط کام کرنےوالا بندہ ہے، سعدرفیق