in

داعش دوبارہ افغانستان میں زور پکڑنے لگی

داعش دوبارہ افغانستان میں زور پکڑنے لگی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج اور انٹیلی جنس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئی ایس خراسان پھر طاقت پکڑ رہی ہے اور دوبارہ حملے کرسکتی ہے۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور کنڑ میں مسلسل شکستوں سے دوچار ہونے کے بعد اس کی نصف سے زیادہ فورس کم ہوگئی تھی، تاہم ایک سال پہلے تک اس گروپ کے وسائل کم ہوتے جا رہے تھے، تاہم اب معاملہ بظاہر اس کے برعکس ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کے عہدیداروں کا اندازہ تھا کہ اپنے علاقے کھو دینے کے بعد آئی ایس خراسان کے پاس صرف 1000 کے قریب جنگجو باقی رہ گئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود اس کے حملہ کرنے کی صلاحیتوں کے بارے سوالات بڑھتے رہے ہیں۔

امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ تازہ انٹیلی جنس اندازوں کے مطابق یہ گروپ کارروائیاں کرنے کی اپنی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے اور شاید اس میں کابل اور دیگر شہری علاقوں پر حملے کرنے کی صلاحیت بھی برقرار ہے۔

امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ فرینک مکینزی نے پیر کے روز ورچوئل فورم کو بتایا کہ داعش کی نئی قیادت نے اِسے مستحکم ہونے اور تقریباً سال 2020 کے دوسرے نصف حصے میں مقامی سطح پر حملے کرنے میں اضافےکی اجازت دی، تاہم جہاں آئی ایس خراسان کے دوبارہ سے اپنے علاقوں پر قبضہ کرنے کی صلاحیتوں کے بارے میں شکوک پائے جاتے ہیں، وہاں ایسے کوئی آثار نہیں ہیں کہ 2021 میں اس گروپ میں کوئی کمی آئے گی۔

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 مہینوں کے دوران، آئی ایس خراسان پر 600 عام شہریوں اور ڈھائی ہزار کے قریب افغان سیکیورٹی اہل کاروں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ کے کچھ رکن ممالک کی انٹیلی جنس سروسز کو شبہ ہے کہ خراسان کو ایک اور غیر معمولی ذریعے، حقانی نیٹ ورک سے بھی مدد مل رہی ہے، جس کے طالبان اور داعش کی حریف القاعدہ دونوں سے روابط ہیں۔ ایک انٹیلی جنس سروس نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ آئی ایس خراسان کا نیا لیڈر المہاجر، ایک زمانے میں حقانی نیٹ ورک کا ایک درمیانی سطح کا کمانڈر تھا اور اس نے اپنے سابقہ ساتھیوں قریبی رابطے بحال رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں خصوصاً کابل میں بھی اس کے سلیپر سیل موجود ہیں، اور یہیں اس کا نیا لیڈر شہاب المہاجر جسے ثنا اللہ بھی کہا جاتا ہے، موجود ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد:ملازمین کانوٹیفیکیشن اجراتک دھرناجاری رکھنےکااعلان

اسلام آباد:ملازمین کانوٹیفیکیشن اجراتک دھرناجاری رکھنےکااعلان

سینیٹ انتخابات 2021 کا شیڈول جاری

سینیٹ انتخابات 2021 کا شیڈول جاری