غیر ملکی خبر ایجنسی ’’دی اسٹریٹس ٹائمز‘‘ کے مطابق کرونا کو شکست دینے والی معمر خاتون سسٹر اینڈری کل اپنی 117 ويں سالگرہ بھی منائيں گی۔
بینائی سے محروم وہیل چیئر پر زندگی گزارنے والی سسٹر اینڈری کا کہنا ہے کہ انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ کرونا سے متاثرہ ہیں مگر اب صحت ياب ہو کر وہ اچھا محسوص کر رہی ہيں۔
انکی دیکھ بحال کرنے والوں نے بتایا کہ رپورٹ مثبت آنے کے بعد سسٹر اینڈری نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تاہم معمر خاتون میں کرونا کوئی علامات نہیں تھی۔
فرانس کے بی ایف ایم ٹیلی ویژن کے کرونا وائرس سے ڈرنے کے سوال پر معمر خاتون نے جواب دیا کہ ’’میں کرونا وائرس سے نہیں ڈری کیونکہ میں مرنے سے نہیں ڈرتی‘‘۔
سسٹر اینڈری کا کرونا ٹیسٹ 16 جنوری کو مثبت آیا تھا اور انہیں کرونا سے متاثرہ یورپ کی معمر ترین مریضہ قرار دیا گیا تھا۔