in

نیوزی لینڈ میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

نیوزی لینڈ میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

نیوزی لینڈ میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد سمندر میں سونامی کی لہریں اٹھنا شروع ہوگئیں، جزائر پر وارننگ جاری کردی گئی۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ میں منگل کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کا مرکز نیو کیلڈونیا میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی حکومت کے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کچھ ساحلی علاقوں میں سونامی کی پیشگوئی کی ہے۔ سینٹر کا کہنا ہے کہ فجی، نیوزی لینڈ اور وینواتو میں سمندری لہریں عام اونچائی سے 0.3 سے ایک میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔

فجی کے سیسمولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں 0.3 میٹر تک بلند لہریں اٹھ رہی ہیں، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

آسٹریلین بیورو آف میٹرولوجی نے بھی سونامی کی لہریں اٹھنے کی تصدیق کی ہے۔ بیورو نے لارڈ ہوے آئی لینڈ کیلئے وارننگ بھی جاری کی ہے، جو آسٹریلیا سے تقریباً 550 کلو میٹر مشرق میں واقع ہے۔

نیوزی لینڈ نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں لوگوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد ملک کے ساحلی علاقوں میں بلند اور طاقتور لہریں متوقع ہیں، شمالی نیوزی لینڈ، شمالی جزائر، گریٹ بیریئر آئی لینڈ، مشرقی آئی لینڈ اور ملک کے دیگر ساحلی علاقوں میں سمندر میں اور اس کے قریبی علاقوں میں موجود لوگوں کو ساحل، پانی اور بندرگاہوں و راستوں سے دور چلے جانا چاہئے۔

انڈونیشیا کے سولاویسی آئی لینڈ می 2018ء میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی سے 4300 افراد ہلاک و لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ 2004ء میں سماترا جزائر پر 9.1 شدت کے زلزلے اور سونامی سے خطے میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صوفیہ مرزاکے بچے اسمگل کرنیوالی خاتون کی درخواست ضمانت مسترد

صوفیہ مرزاکے بچے اسمگل کرنیوالی خاتون کی درخواست ضمانت مسترد

اہم خبر:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلاٹی20 آج ہوگا

اہم خبر:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلاٹی20 آج ہوگا