in

مریخ مشن:عرب دنیا نےچین و امریکا کو پیچھےچھوڑدیا

مریخ مشن:عرب دنیا نےچین و امریکا کو پیچھےچھوڑدیا

ہوپ نامی امارات کا یہ مشن 20 جولائی 2020 کو جاپان سے روانہ ہوا تھا اور 9 فروری 2021 کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 14 منٹ پرمریخ کے مدار میں داخل ہوا۔

امريکا، چين اور متحدہ عرب امارات کے خلائی جہازوں نے گزشتہ برس زمين سے اپنے سفر کا آغاز کيا تھا۔ امريکی جہاز پريزروينس 18 فروری کو مريخ کی سطح پر اُترے گا جبکہ چینی سواری اپریل میں مریخ پر قدم جمائے گی۔ اس طرح موجودہ دوڑ میں متحدہ عرب امارات نے امریکا اور چین دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس وقت مریخ کے مدار میں مجموعی طور پر 6 خلائی گاڑیاں زیر گردش ہیں جن میں سے 3 امریکا کی، 2 یورپ جبکہ ایک بھارت کی ہے۔

اس سرخ سیارے پر کامیابی سے لینڈنگ کرنے والے ممالک میں امریکا اور روس شامل ہیں جبکہ اب بھی مریخ کی سطح پر 2 امریکی خلائی جہاز فعال حالت میں موجود ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی اس تاريخي کاميابي پر ملک ميں جشن منايا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وزيراعظم شيخ راشد المکتوم نے ٹویٹ پر عوام کو مبارک باد بھی دی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گوجرانوالہ: دو خواجہ سراؤں کو قتل کردیا گیا

گوجرانوالہ: دو خواجہ سراؤں کو قتل کردیا گیا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ٹی20 ٹرافی کی رونمائی

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ٹی20 ٹرافی کی رونمائی