گزشتہ روز ٹیکس میں 394 ویں جوڈیشل ڈسٹرکٹ کورٹ کی کارروائی کا آغاز ہونا تھا جب جج رائے فرگوسن نے ویڈیو میٹنگ کا آغاز کیا تو وہ توقع نہیں کررہے تھے کہ وہ وکلاء کی میٹنگ کے دوران ایک بلی کے بچے کو بھی دیکھیں گے۔
ویڈیو میٹنگ کے دوران دائیں کونے میں خوبصورت نیلی آنکھوں والی خوبصورت [بلی] دراصل کاؤنٹی اٹارنی راڈ پینٹن تھے، جنھون نے فلٹر کا استعمال کیا تھا۔
جج نے کہا ، “مسٹر پنٹن ، مجھے یقین ہے کہ آپ نے ویڈیو کے دوران فلٹر آن کردیا ہے۔ جس پر پنٹن نے کہا کہ ان کا معاون ترتیبات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، میں یہاں زندہ ہوں، میں بلی نہیں ہوں۔ جس پر جج نے جواب دیا کہ میں آپ کو دیکھ سکتا ہوں۔
دوسری جانب زوم ایپ پر ہونے والی یہ میٹنگ سوشل میٖڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔