in

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی جاری رکھنے کی منظوری

Donald Trump

مواخذے کی آئینی حیثیت پر ووٹنگ ہوئی جس کے حق میں 56 اور مخالفت میں 44 ووٹ آئے جبکہ 6 ریپبلکن سینیٹرز نے بھی مواخذہ جاری رکھنے کی حمايت کی۔

اس موقع پر ڈیموکریٹ ارکان کا کہنا تھا کہ مواخذے کی کارروائی نہ کی گئی تو ایسے واقعات دوبارہ ہوسکتے ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ کےمواخذےکی قرارداد پھرمنظور

اب کل ایوان نمائندگان ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت کرے گا۔ سینیٹ میں مواخذے کی کامیابی کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان کی منظوری درکار ہے جس کے مطابق 100 رکنی سینیٹ کے کم از کم 66 ارکان کو مواخذے کی حمایت کرنا ہوگی جو کہ ممکن نظر نہیں آتا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران کیپیٹل ہل پر ٹرمپ حامیوں کے جانب سے حملے کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ مواخذے کی کارروائی کے دوران واشنگٹن ميں سخت سيکيورٹی انتظامات کیے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: فیکٹری میں آگ لگنے سے 3مزدور جاں بحق

کراچی: فیکٹری میں آگ لگنے سے 3مزدور جاں بحق

پی ایس ایل 6 کا ترانہ نصیبو لال کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے 

پی ایس ایل 6 کا ترانہ نصیبو لال کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے