برطانیہ میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جسے کرونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے دو مرتبہ اس وائرس نے متاثر کیا لیکن وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا اور نہ ہی اسے یہ اندازہ ہے کہ اس عالمی وبا نے دنیا کو کس کرب و آزمائش میں مبتلا کیا۔
انیس سالہ جوزف فليول گزشتہ برس يکم مارچ کو ٹريفک حادثے کے بعد کوما ميں چلا گیا تھا جس کے بعد وہ فروری میں کوما سے باہر نکلا ہے۔
دوران علاج جوزف پر کرونا کے دو حملے بھی ہوئے لیکن کوما میں ہونے کے باعث اسے کچھ علم نہیں کہ یہ وبا کیا ہوتی ہے اور اس سے دنیا میں کتنے متاثر ہوئے اور کتنے جان سے گئے۔