in

یورپی ممالک میں ریت اور کنکروں کی بارش، وجہ کیاتھی؟

یورپی ممالک میں ریت اور کنکروں کی بارش، وجہ کیاتھی؟

فرانس اور سوئٹرزلینڈ میں اتوار کو گرد و غبار کے دوران آسمان سے ریت اور کنکر برسنے پر لوگوں میں حیرت اور خوف کے ملے جلے تاثرات سامنے آئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فرانس اور سوئٹرزلینڈ میں اتوار کے روز آسمان معمول کی طرح نیلا نہیں بلکہ نارنجی رنگ میں تبدیل ہوگیا۔ یہ تبدیلی شمالی افریقا کے سب سے بڑے صحرا سے اٹھنے والی گرم اور خشک ہواؤں کا نتیجہ تھی جو اپنے ساتھ دھند اور گرد لے کر ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے یورپی خطے میں داخل ہوگئیں، یہ ہوائیں مصر، لیبیا سے مراکش اور ماریطانیہ تک پھیلتی چلی گئیں۔

ان گرد آلود ہواؤں سے فرانس میں آسمان کا رنگ زرد پڑگیا اور انہوں نے جنوب مشرقی فرانس اور کوہ الپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بعد ازاں اس گرد آلود دھند کے کچھ حصے سوئٹرزلینڈ میں بھی داخل ہوئے، وہاں سے اٹلی، جرمنی، آسٹریا اور وسطی یورپ میں جمہوریہ چیک تک جاپہنچے۔

فرانسیسی حکام نے وضاحت کی ہے کہ جنوب میں تیز ہواؤں نے صحرا سے ریت اٹھائی جس کی وجہ سے آسمان میں غیرمعمولی رنگ پھیل گیا تھا، فرانس اور سوئٹزر لینڈ میں اس گرد آلود غبار سے ریت کی بارش شروع ہوئی اور گاڑیاں ریت اور مٹی سے اٹ گئیں اور یہ مناظر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئے۔

ماہرین موسمیات نے اتنے وسیع علاقے پر غبار آلود ریتیلے طوفان کے پھیلنے کو عالمی حدت کا نتیجہ قرار دیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے۔

فرانس میں ایک ماہر موسمیات فریڈرک ناتھن کا کہنا تھا کہ ریتیلے طوفان نے نومبر 2017ء میں فرانس کے شمال مغرب میں برٹنی کے علاقے میں آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے غبار آلود موسم کی یاد تازہ کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جبراً مذہب تبدیل کروانے والوں کیلئے 10سال قید کی سزاتجویز

جبراً مذہب تبدیل کروانے والوں کیلئے 10سال قید کی سزاتجویز

ویڈیو:امجد صابری اہلیہ کیلئے کون سا گانا گنگناتے تھے؟

ویڈیو:امجد صابری اہلیہ کیلئے کون سا گانا گنگناتے تھے؟